پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ایئرپورٹ پرگرفتار
حنا ثانی نامی ائیر ہوسٹس سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ پاسپورٹ برآمد ہوئے جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
Webdesk
|
29 Mar 2024
ٹورنٹو:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کی فضائی میزبان کو ٹورنٹو ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 789 پر تعینات خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹو ائیرپورٹ پرگرفتار کرلیا گیا۔
حنا ثانی نامی ائیر ہوسٹس سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ پاسپورٹ برآمد ہوئے جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
قومی ایئرلائن کی ائیر ہوسٹس سوشل میڈیا پر ماڈل اور معروف پاکستانی گلوکارہ کی عزیزہ ہیں۔واضح رہے کہ اپنے پاسپورٹ کے علاوہ دیگر افراد کے پاسپورٹس کے ساتھ سفر کرنا بین الاقوامی جرم ہے۔
Comments
0 comment