پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردیں

پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردیں

نئی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ کئی روز سے مسافروں کو ائیرپورٹس پردشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردیں

Webdesk

|

13 Feb 2025

اسلام آباد : ترجمان پی آئی اے کے مطابق سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں، سعودی حکومت کی جانب سے نئی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ کئی روز سے مسافروں کو ائیرپورٹس پردشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسی تناظرمیں سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لییپولیو کی ویکسینشن لازمی قرار دے دی گئی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پولیو ویکسینیشن سعودی عرب کا سفر کرنے سے کم ازکم 4 ہفتے قبل لگوانا لازمی قرارہے مگر 6 ماہ سے زیادہ پرانی بھی نہیں ہونی چاہیے،پولیو ویکسینیشن عمرہ ویزہ،ساحتی ویزہ یااقامہ  ہرمسافر کے لئے لازمی ہے۔

وہ مسافرجو سعودی عرب کے کسی بھی ائیرپورٹ پر 12 گھنٹے سے کم کا ٹرانزٹ کریں گے ان کے لئے ویکسین لگوانا ضروری نہیں ہے،ویکسینیشن سرٹیفیکٹ پر گورنمنٹ یا پرائیویٹ ہسپتال کی مہر لگوانا لازمی ہے۔

ایسے تمام مسافر حضرات جوسعودیہ کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں ان سے التماس ہے کہ ائیرپورٹ آنے سے قبل ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ہر صورت میں ساتھ لائیں۔

 بغیرسرٹیفیکیٹ کے سعودی عرب کی جانب سفر کی اجازت نہیں ہوگی لہذا دشواری سے بچیں،یہ ہدایات تمام ائیرپورٹس اورتمام ائیرلائنز کے ذریعے سفر پر لاگو ہونگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!