پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا
پی ٹی آئی نے جلسہ کرنے کے لئے ترنول کا مقام سیلکٹ کیا تھا، ذرائع پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے جلسہ نہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
Webdesk
|
4 Jul 2024
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے جلسہ کرنے کے لئے ترنول کا مقام سیلکٹ کیا تھا، ذرائع پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے جلسہ نہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع مجلس واحدت المسلمین کی جانب سے بھی جلسہ منسوخ کرنی کی تجویز پیش کی گئی ہے، محرام الحرام کا آغاز ہو رہا ہے، اس کے پیش نظر جلسہ نہیں کرنا چاہئیے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک طرف جلسے کی اجازت دی جاتی ہے دوسری طرف ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے،پی ٹی آئی قیادت گرفتاریوں کے پیش نظر جلسہ منسوخ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
تاحال تین وجوہات کی بنا پر جلسہ منسوخ کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی قیادت نے سر جوڑ لئے ہیں، کارکنان کی جانب سے جلسہ کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔
Comments
0 comment