پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر پاور شو کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر پاور شو کا فیصلہ

جلسہ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹر شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر پاور شو کا فیصلہ

Webdesk

|

29 Jan 2025

لاہور: پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے درخواست لاہور انتظامیہ کو جمع کرادی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے میں بھرپور سیاسی طاقت دکھانے کا فیصلہ کیا ہے،  8فروری کو جلسہ منعقد کرنے کے لیے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے جلسے کی اجازت کے لیے تحریری  درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کروادی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف آٹھ فروری کو گریٹر اقبال پارک گرانڈ میں جلسہ کرنے چاہتی ہے جس کے لیے این او سی دیا جائے۔

جلسہ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹر شامل ہیں۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق اجازت نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!