پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم شخصیت نے استعفیٰ دیدیا

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم شخصیت نے استعفیٰ دیدیا

اپنا استعفیٰ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے اُن کاکہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں۔
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم شخصیت نے استعفیٰ دیدیا

Webdesk

|

17 Nov 2024

پشاور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) ایسٹ کے نائب صدر عباس خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نائب صدر پی ٹی آئی ایسٹ عباس خان نے استعفی ضلعی صدر کو ارسال کر دیا ہے۔

اپنا استعفیٰ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے اُن کاکہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں۔

 واضح رہے کہ پشاور سٹی کے سینئر نائب صدر ملک اسلم اور جنرل سیکرٹری تقدیر علی نے بھی اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ہے، تقدیر علی نے اپنا استعفے کا باضابطہ اعلان ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔

ادھر سینئر نائب صدر ملک اسلم نے بھی ہاتھ سے لکھا اپنا استعفی پارٹی قیادت کو پیش کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ پشاور سے مزید عہدیداروں کے استعفے آنے کا امکان ہے اور اختلافات عہدوں کے تقسیم پر سامنے آئے ہیں، مستعفی ہونے والے عہدیداروں کو منانے میں ضلعی قیادت مصروف ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!