پی ٹی آئی نے شیر افضل کو کور کمیٹی سے بھی نکال دیا

پی ٹی آئی نے شیر افضل کو کور کمیٹی سے بھی نکال دیا

عمر ایوب نے شیر افضل مروت کو پارٹی کی کمیٹیوں سے علیحدہ کرنے کی تصدیق کر دی
پی ٹی آئی نے شیر افضل کو کور کمیٹی سے بھی نکال دیا

Webdesk

|

9 May 2024

راولپنڈی: بانی رہنما پاکستان تحریک انصاف کے حکم پر پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے بعد کور کمیٹی سے بھی فارغ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو دونوں کمیٹیوں سے باہر کردیا گیا ہے، عمر ایوب نے شیر افضل مروت کو پارٹی کی کمیٹیوں سے علیحدہ کرنے کی تصدیق کر دی اور کہا ہے کہ بانی چیئرمین نے براہ راست کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو سیاسی اور کور کمیٹی سے فارغ کردیا جائے۔

عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک میں بتایا کہ شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی نے بہت عزت و احترام دیا، شیر افضل کو بارہا پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی نہ کرنے کی ہدایات دیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے شیر افضل مروت نے سعودی حکومت کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور سعودی حکومت کے ساتھ ذاتی تعلقات کو شیر افضل مروت نے نقصان پہنچایا جب کہ عمران خان کے محمد بن سلمان کے ساتھ نہایت اچھے تعلقات ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پولیٹیکل کمیٹی شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے، شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کیا جائے۔

عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکم جاری کیا ہے کہ شیر افضل مروت کو کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی سے الگ کیا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!