پی ٹی آئی رہنمائوں کی ڈونلڈ بلوم سے ملاقات، عدم اعتماد لندن پلان کا حصہ قرار

پی ٹی آئی رہنمائوں کی ڈونلڈ بلوم سے ملاقات، عدم اعتماد لندن پلان کا حصہ قرار

دونوں جانب سے پاکستان میں جمہوریت کی حالت اور قانون کی حکمرانی کی صورت حال پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا
پی ٹی آئی رہنمائوں کی ڈونلڈ بلوم سے ملاقات، عدم اعتماد لندن پلان کا حصہ قرار

Webdesk

|

6 May 2024

اسلام آباد : پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مرکزی سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان سے ملاقات ہوئی جس میں آئین و قانونی کی حکمرانی اور ملکی معیشت کے معاملات پر بات کی گئی۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات رف حسن بھی موجود تھے۔

دونوں جانب سے پاکستان میں جمہوریت کی حالت اور قانون کی حکمرانی کی صورت حال پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا۔ ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی کیفیت اور معیشت کی صورتحال پر بھی مفصل بات چیت ہوئی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان، ان کی اہلیہ، تحریک انصاف کے مرد و خواتین قائدین کارکنان سمیت سیکڑوں سیاسی قیدیوں کے خلاف ماورائے دستور و قانون سیاسی انتقام کے رواں سلسلے پر گفتگو ہوئی۔

 بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکی محکم خارجہ کی حالیہ رپورٹ کے مندرجات پر بھی گفتگو ہوئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!