پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد، مراد سعید بھی شامل

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد، مراد سعید بھی شامل

ریٹرننگ افسران نے سوات سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد، مراد سعید بھی شامل

آفتاب مہمند

|

29 Dec 2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تعینات کردہ ریٹرننگ افسران نے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔

مراد سعید کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سوات سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، جسے ریٹرننگ افسر نے مسترد کردیا، تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل سلطان ایڈوکیٹ نے بھی کاغذات مسترد کرنے کی تصدیق کردی۔

واضح رہے کہ مراد سعید این اے 4 سے 2018ء کے الیکشن میں ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور عمران خان کے دور حکومت میں وزیر برائے مواصلات مقرر ہوئے تھے۔

تحریک انصاف کے سابق ایم این اے سلیم الرحمان کے کاغذات نامزدگی بھی ریٹرننگ افسر نے مختلف مقدمات میں مطلوب ہونے کی وجہ سے مسترد کیے۔ انہوں نے اپنی سابقہ جیتی ہوئی نشست این اے تھری سے کاغذات جمع کرائے تھے۔

اسی طرح سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے، ڈاکٹر امجد نے پی کے آٹھ کے لیے کاغذات جمع کرائے تھے، ڈاکٹر امجد اس حلقے سے 2018ء کے انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔

ریٹرننگ افسر نے حلقہ این اے تھری سے 2018 کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے سابق امیدوار سلیم الرحمان، ضلعی صدر فضل حکیم کے این اے 4 سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی بھی مختلف مقدمات میں نامزد ہونے کی وجہ سے مسترد کیے۔

علاوہ ازیں ریٹرننگ افسر نے سابق ایم پی اے میاں شرافت علی کے مختلف مقدمات میں مطلوب ہونے کی وجہ سے کاغذات نامزدگی مسترد کرائے۔ میاں شرافت علی نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے تھری سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور وہ 2018 میں بھی اسی سیٹ سے کامیاب ہوئے تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!