پی ٹی آئی کے اہم رہنما الیکشن سے دستبردار : ’اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو‘
پی ٹی آئی رہنما نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر کاغذات جمع کرائے تھے
ویب ڈیسک
|
12 Jan 2024
پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے انتخابات سے ازخود دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ’میں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 30 اور پی پی 170 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم اب الیکشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے‘۔
شفقت محمود نے واضح کیا کہ وہ اب کسی بھی نشست پر بطور امیدوار الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی شفقت محمود نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو‘۔
Comments
0 comment