پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کیلیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کیلیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

لطیف کھوسہ، مراد سعید، زرتاج گل سمیت اہم رہنما ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب
پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کیلیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک

|

12 Jan 2024

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی266 نشستوں میں سے233 پر امیدواروں کو ٹکٹس جا ری کر دیئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق شاہ محمود قریشی این اے 151 ملتان اور این اے214تھرپارکر سے الیکشن لڑیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر این اے 10، این اے 130 یاسمین راشد ،عمر ایوب این اے18، مراد سعید این اے 4، علی محمد خان این اے 23، علی امین گنڈہ پور این اے44، شہر یار آفریدی این اے35، لطیف کھوسہ این اے122 سے الیکشن لڑیں گے۔

پی ٹی آئی نے حال ہی میں شمولیت اختیار کرنے والے لطیف کھوسہ، امتیاز عالم سمیت دو سینئر صحافیوں کو بھی ٹکٹ سے نوازا ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی نے266نشستوں میں سے233پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جا ری کر دیئے۔قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر پی ٹی آئی ا میدواروں کو پارٹی ٹکٹس جا ری نہیں کیے گئے، جن پر کچھ دنوں میں فیصلہ ہوجائے گا،

 اسلام آباد این اے 46سے عامر مغل ، این اے47سے شعیب شاہین ، این اے48 سے علی بخاری ،این اے 118 لاہور سے عالیہ حمزہ ،این اے166 بہاول پور سے کنول شوزب کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

 این اے 175سے جمشید دستی پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے، این اے 148 ملتان سے بیرسٹر تہمور ملک ، این اے 150ملتان سے ذین قریشی کو پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

 این اے 128 سے سلمان اکرام راجہ ایڈوکیٹ ، این اے30پشاور سے شاندانہ گلزار ، عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار این اے71سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کی امیدوار ہوں گی۔

این اے 19صوابی سے اسد قیصر پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ حلیم عادل شیخ این اے 238، علیم عادل شیخ 232 ، عالمگیر خان این اے236سے پی ٹی آئی اے امیدوار ہونگے ، این اے49اٹک سے طاہر صادق اور این اے ایمان طاہر جبکہ این اسے185ڈی جی خان سے زرتاج گل پی ٹی آئی کی امیدوار ہوں گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی، پاکستان تحریک انصاف نے شیخ رشید کے خلاف اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے، این اے 56 راولپنڈی سے پی ٹی آئی کی طرف سے شہریار ریاض کو ٹکٹ جاری کیا گیا، این اے 57 راولپنڈی سے سیمابیہ طاہر شیخ رشید کے مد مقابل ہو گی۔ این اے49اٹک سے طاہر صادق اور این اے ایمان طاہر جبکہ این اسے185ڈی جی خان سے زرتاج گل پی ٹی آئی کی امیدوار ہو نگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!