پی ٹی آئی قیادت کا انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد کا فیصلہ

پی ٹی آئی قیادت کا انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد کا فیصلہ

پی ٹی آئی قیادت نے اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد پر اتفاق کرلیا
پی ٹی آئی قیادت کا انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

23 Aug 2024

پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر انٹراپارٹی انتخابات کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر پارٹی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں انٹرا پارٹی کے ایک بار پھر انعقاد پر غور کیا گیا۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں قانونی ٹیم نے بھی شرکت کی جبکہ اراکین نے انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کروانے کی حمایت کردی۔

اجلاس کے اختتام پر انٹرا پارٹی الیکشن کا متفقہ فیصلہ تو کرلیا گیا تاہم قیادت نے اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں ترنول کا 22 اگست کو ہونے والا جلسہ ملتوی ہونے پر پی ٹی آئی کارکنان نے قیادت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!