پی ٹی آئی اور تحریک انصاف نظریاتی کے درمیان ہونے والا معاہدہ سامنے آگیا

پی ٹی آئی اور تحریک انصاف نظریاتی کے درمیان ہونے والا معاہدہ سامنے آگیا

معاہدے کے تحت پی ٹی آئی کو نظریاتی کو نشستیں اور چیئرمین کو سینیٹ کی نشست دینی تھی
پی ٹی آئی اور تحریک انصاف نظریاتی کے درمیان ہونے والا معاہدہ سامنے آگیا

ویب ڈیسک

|

13 Jan 2024

تحریک انصاف اور پی ٹی آئی نظریاتی کے مابین 11 نکاتی معاہدہ منظر عام پر آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اور تحریک انصاف نظریاتی کے درمیان معاہدہ 30 دسمبر 2023 کو طے پایا تھا، جسے معروف قانون دان اور تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے شیئر کیا۔

شیر افضل مروت کی جانب سے شیئر کردہ معاہدے کے تحت پی ٹی آئی اور تحریک انصاف نظریاتی کے درمیان معاہدے کے تحت 7 صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ بھی ہوئی تھی۔

دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ اگر موجودہ صورت حال میں بلے کا انتخابی نشان نہیں ملتا تو پی ٹی آئی کے امیدوار بلے باز کے نشان پر ہی ٹکٹ جمع کرا کے الیکشن لڑیں گے جبکہ دونوں جماعتوں کیلیے عمران خان کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

معاہدے پر مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چئیرمین اختر اقبال ڈار کے دستخط بھی موجود ہیں اور دونوں جماعتوں کے درمیان یہ بھی طے ہوا ہے کہ پارٹی چیئرمین کو تحریک انصاف سینیٹر کی نشست دے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!