پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی سندھ انتقال کرگئے

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی سندھ انتقال کرگئے

اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کردی
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی سندھ انتقال کرگئے

ویب ڈیسک

|

1 Nov 2025

کراچی: سابق وزیرِاعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما آفتاب شعبان میرانی علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آفتاب شعبان میرانی طویل عرصے سے علیل تھے اور آج خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

مرحوم کا تعلق ضلع شکارپور سے تھا اور وہ گزشتہ کئی برسوں سے کراچی میں مقیم تھے۔ انہیں ایک ہفتہ قبل اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا تھا۔

آفتاب شعبان میرانی کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شامل تھے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “آفتاب میرانی پارٹی کے مخلص اور نظریاتی رہنما تھے جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔”

اسی طرح وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور اپوزیشن لیڈر سمیت متعدد سیاسی شخصیات نے بھی مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج رات دس بجے ڈیفنس، کراچی میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ساوتھ سٹی اسپتال میں آفتاب شعبان میرانی کی عیادت بھی کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!