پیر اور جمعرات کو تعطیل کا اعلان
چار اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو اور یکم اپریل کو ایسٹر کی چھٹی ہوگی
ویب ڈیسک
|
29 Mar 2024
سندھ حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 45ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل بروز جمعرات کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی 45ویں برسی کی مناسبت سے 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دفاتر، خود مختار اور نیم خود مختار اداروں کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت کے انتظامی کنٹرول میں کارپوریشنز اور لوکل کونسلز بھی بند رہیں گی۔
سابق وزیر اعظم بھٹو کو 4 اپریل 1979 کو فوجی آمر جنرل ضیاء الحق کی حکومت میں بغاوت کے بعد پھانسی دے دی گئی۔
صوبائی اتھارٹی نے مسیحی برادری کے لیے یکم اپریل کو "ایسٹر کے بعد کے دن" کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان بھی کیا۔
Comments
0 comment