قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، اختتام پر آرمی چیف نے دعا کروائی

ویب ڈیسک
|
18 Mar 2025
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس چھ گھنٹوں سے زائد جاری رہا جس میں پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں، قائدین، سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، ڈی جی آپریشنز نے شرکا کو سیکیورٹی کی صورت حال کے حوالے سے بریفنگ دی۔
چھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے دہشتگردی کی حالیہ کاروائیوں کی واضح الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
کمیٹی نے ریاست کی پوری طاقت کیساتھ اس خطرے کا مقابلہ کرنے متفقہ سیاسی عزم، انسداد دہشت گردی کیلیے قومی اتفاق رائے پر زور دیا۔
کمیٹی نے انسداد دہشتگردی کیلئے قومی اتفاق رائے پر زور دیا جبکہ ہشتگردوں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے لاجسٹکس سپورٹ کی انسداد اور دہشگردی جرائم کے گھٹ جوڑ کو ختم کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی حکمت عملی پر زور دیا۔
کمیٹی نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کے انعقاد میں سیکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں میں ختم کرنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس کے اختتام پر چیف آف آرمی اسٹاف نے دعا کروائی۔
Comments
0 comment