قید بامشقت، عمران خان کو اڈیالہ جیل میں صفائی ستھرائی کا کام مل گیا

قید بامشقت، عمران خان کو اڈیالہ جیل میں صفائی ستھرائی کا کام مل گیا

عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد سزا مختص کی گئی ہے
قید بامشقت، عمران خان کو اڈیالہ جیل میں صفائی ستھرائی کا کام مل گیا

ویب ڈیسک

|

7 Feb 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کو عدالتی فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کی طرح قید بامشقت دے دی گئی۔

اڈیالہ جیل کے حکام نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی بھی جیل میں اپنے کمرے کی صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کا خیال رکھیں گے۔ 

عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ نے سزا پر عملدرامد کےلئے احکامات جاری کردیے، سیکیورٹی وجوہات کو مدنظررکھتے ہوئے اپنے ہی کمرے کی تزئین وآرائش وصفائی ستھرائی کی سزا دی گئی ہے۔ 

سپرنٹنڈنٹ میاں فاروق نذیر نے بتایا کہ کوئی دوسری سزا دینے سے سیکیورٹی کا معاملہ درپیش آسکتا ہے۔

واضح رہے کہ میاں نواز شریف کو بھی کوٹ لکھپت جیل میں اپنی ہی بیرک کی صفائی کا کام دیا گیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!