اراکین اسمبلی کی تنخواہوں، مراعات سے متعلق ترمیم منظور کرلی گئی
Webdesk
|
28 Jun 2024
اسلام آباد: اراکین کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق پیپلزپارٹی کی ترمیم قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کر لی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عبد القادر پٹیل نے اراکین پارلیمنٹ کی مراعات بڑھانے سے متعلق ترمیم ایوان میں پیش کی۔ تنخواہ و مراعات ایکٹ میں ترمیم فنانس بل کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
اپوزیشن نے تنخواہوں اور مراعات سے متعلق پیپلز پارٹی کی ترمیم کی مخالفت کی۔
اراکین پارلیمنٹ کے بچ جانے والے سالانہ فضائی ٹکٹس استعمال نہ ہونے پر منسوخ کرنے کے بجائے اگلے سال قابل استعمال ہوں گے۔ سالانہ ٹریولنگ ووچرز 25 سے بڑھا کر 30 کر دیا گیا۔
وفاقی حکومت سے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کا اختیار لیکر متعلقہ ایوان کی فنانس کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ترمیم منظور ہونے سے اراکین اسمبلی کا سفری الانس 10روپے فی کلو میٹر سے بڑھا کر 25روپے کر دیا گیا۔
Comments
0 comment