شکتی طوفان کراچی سے مزید دور ہوگیا، شدت برقرار

شکتی طوفان کراچی سے مزید دور ہوگیا، شدت برقرار

کراچی سے ٹکرانے کا امکان تقریبا ختم ہوگیا ہے
شکتی طوفان کراچی سے مزید دور ہوگیا، شدت برقرار

ویب ڈیسک

|

6 Oct 2025

شمال مغربی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شکتی کی شدت بدستور برقرار ہے تاہم کراچی سے اس کا فیصلہ مزید بڑھ گیا جبکہ بحیرہ عرب میں مشرق کی جانب بڑھنے کے بعد ایک درجہ کمزور ہوگا۔

محکمہ موسمیات ٹروپیکل سائیکلون الرٹ سینٹر نے اتوار کو سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے یکے بعد دیگرے 2 الرٹس جاری کیے۔

اتوار کی شب جاری 10 ویں الرٹ کے مطابق شدید طوفان کراچی سے مزید دور ہوگیا،طوفان کا مرکز کراچی سے تقریباً 800 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔

الرٹ کے مطابق سمندری طوفان کا رخ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مغرب/جنوب مغرب کی جانب رہا،آج(6 اکتوبر)تک طوفان کا بدستور جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔

بعدازاں اگلے12 گھنٹوں بعد مغرب وسطی اور شمال مغربی بحیرہ عرب میں مشرق کی طرف بڑھے گا،اورپھر بتدریج ایک درجہ کمزور ہوکر واپس سائیکلون میں تبدیل ہو جائے گا۔

الرٹ کے مطابق سندھ کے ساحل کے قریب 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چلنے کےسبب سمندرمیں طغیانی کا امکان ہے۔

ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی جاتی ہے،5 اکتوبر سے 7 اکتوبر کے دوران ہواوں کی رفتار 135 کلومیٹر تک تجاوز کرنے کے نتیجے میں بہت زیادہ اونچی لہریں ریکارڈ ہوسکتی ہیں۔

سائیکلون وارننگ سینٹرکراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے،اتوار کو شہر میں مطلع صاف اورتیز دھوپ رہی،نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے سبب دوپہر کے وقت حدت محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.8 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد رہا،ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق پیراور منگل کو شہر کا مطلع مرطوب اورزیادہ تر دھوپ رہنے کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!