شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک

پاک فوج نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک

Webdesk

|

7 Apr 2024

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن میں دو دہشت گرد وں ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع  شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پاک فوج نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے باعث دو دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد وں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!