شانگلہ حملے کے بعد چین کا سفارت خانوں کی سیکیورٹی پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت
ویب ڈیسک
|
26 Mar 2024
خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر خود کش حملے کے بعد چین نے سفارت خانوں اور قونصلیٹ جنرل کی سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
پاکستان میں قائ چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے عملے کو لے جانے والی چینی کمپنی کی بس دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بنی، خود کش دھماکے میں بدقسمتی سے 5 چینی شہری اور 1 پاکستانی شہری بدقسمتی سے جاں بحق ہوئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں چینی سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور متاثرین کے ساتھ گہرے تعزیت اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ مل کر اس مسئلہ سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جبکہ چینی سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل نے حملے کی مکمل تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کی درخواست کی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں چینی سفارتخانہ اور قونصلیٹ جنرل پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایق جا رہا ہے کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ چینی سفارت خانے نے کہا کہ پاکستان میں چینی سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل کہ وہ سیکیورٹی کی صورتحال پر بھرپور توجہ دیں اور سیکیورٹی الرٹس کو بہتر بناتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو مضبوط کریں۔
Comments
0 comment