شانگلہ میں خودکش حملہ، پانچ چینی انجینئرز سمیت 6 جاں بحق

شانگلہ میں خودکش حملہ، پانچ چینی انجینئرز سمیت 6 جاں بحق

واقعے میں ایک پاکستانی ڈرائیور بھی شہید ہوا
شانگلہ میں خودکش حملہ، پانچ چینی انجینئرز سمیت 6 جاں بحق

ویب ڈیسک

|

26 Mar 2024

شانگلہ: خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بشام کے قریب پیش آیا کہ سامنے سے آنے والی دھماکا خیز مواد سے بھری کار غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے بعد ایک زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی شدت سے چینی انجینئرز کی گاڑی نیچے گہری کھائی میں جاگری اور اس میں آگ لگ گئی۔

ڈی آئی جی ملاکنڈ کے مطابق غیر ملکیوں کی گاڑی اسلام آباد سے کوہستان آرہی تھی۔ کار میں سوار چینی انجینئرز داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام کرتے تھے اور داسو جارہے تھے۔

جاں بحق افراد میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!