شیخ رشید الیکشن کیلیے نااہل، تمام حلقوں سے کاغذات مسترد

شیخ رشید الیکشن کیلیے نااہل، تمام حلقوں سے کاغذات مسترد

شیخ رشید کے حلقہ این اے 56 اور 57 سے کاغذات نامزدگی مسترد
شیخ رشید الیکشن کیلیے نااہل، تمام حلقوں سے کاغذات مسترد

ویب ڈیسک

|

30 Dec 2023

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے پر عائد اعتراضات کو ریٹرننگ افسر نے درست قرار دیتے ہوئے کا کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 اور این اے 57 سے شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے جبکہ اُن کے بھتیجے شیخ راشد کے حلقہ این اے 57 پر دائر کاغذات کو بھی ریٹرننگ افسر نے مسترد کردیا۔

حلقہ این اے 57 کے ریٹرننگ افسر کے مطابق شیخ رشید نے ایف بی آر کے گوشواروں میں مبینہ گھپلا کیا جبکہ ریسٹ ہاؤس میں قیام کی رقم بھی ادا نہیں کی۔

اسی طرح حلقہ این اے 56 کے ریٹرننگ افسر نے بھی شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی پر عائد اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن کیلیے نااہل قرار دے دیا۔

شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے چلینج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہمیں زندگی میں کبھی ریسٹ ہاؤس نہیں رہا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!