شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان

شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان

نیب کے ریمانڈ آرڈیننس کے خلاف ہوں،بانی چئیرمین کے خلاف نیب کیسز کی تیاریاں ہورہی ہیں
شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان

Webdesk

|

6 Jun 2024

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنماء شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے میری توہین کی، عمران خان سے ملنے کا دل کرتا ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے ضلع میں سیمنٹ کا سب سے بڑاپلانٹ ہے میرے حلقے کے عوام نے سیمنٹ پلانٹ کے خلاف دھرنا دیا ہے ۔چیمبر آف کامرس معاملے کا نوٹس لے ۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے ریمانڈ آرڈیننس کے خلاف ہوں،بانی چئیرمین کے خلاف نیب کیسز کی تیاریاں ہورہی ہیں،انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ہورہی ہیںمیں ناراض ہوں ۔

 شیر افضل مروت نے کہا کہ میری بے توقیر ہوئی، میں سخت ناراض ہوں ، میری توہین ہوئی بانیچیئرمین نے میرا ہمیشہ حوصلہ بڑھایا ، تمام ڈکٹیٹرون کا احتساب ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ میں پارٹی میں سائیڈ لان کردیا گیا ہوں اظہر مشوانی کے بھائیوں کو اٹھانے کی مذمت کرتاہوں،سوشل میڈیا کو ڈرایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیاکے ساتھ کھڑا ہوںہم نے عوام سے جلسوں کا وعدہ کیا پر نہیں کرسکے ،ہمیں جلسوں کی پہلے کب اجازت ملتی تھی ۔

عوامی ریلیاں اور جلسے جلوسوں سے بانی چئیرمین کی رہائی ممکن ہے،  دل کرتا ہے  بانی چیئرمین کے پاس جاوں،مگر ڈرتا ہوں کہ پھر انکار ہوگیا تو میرا کیا بنے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!