اسلام آباد میں ایک نہیں، تین میئر ہوں گے، نئے بل کی منظوری

اسلام آباد میں ایک نہیں، تین میئر ہوں گے، نئے بل کی منظوری

نئے نظام کے تحت تینوں کونسلیں 21، 21 ارکان پر مشتمل ہوں گی
اسلام آباد میں ایک نہیں، تین میئر ہوں گے، نئے بل کی منظوری

ویب ڈیسک

|

2 Sep 2026

اسلام آباد کے مقامی حکومت کے نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری کرلی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے نئے بل کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ نظام کے تحت وفاقی دارالحکومت کو تین الگ حلقوں میں تقسیم کیا جائے گا، جہاں ہر حلقے کے لیے علیحدہ کونسل قائم ہوگی اور اس کا اپنا میئر منتخب کیا جائے گا۔

نئے نظام کے تحت تینوں کونسلیں 21، 21 ارکان پر مشتمل ہوں گی، جن میں جنرل کونسلرز کے علاوہ خواتین اور اقلیتوں کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مقامی حکومتوں کا بل کل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ کمیٹی سے منظوری کے بعد بل سینیٹ اور قومی اسمبلی میں قانون سازی کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!