اسلام آباد سے سعودی شہری کو اغواء کرلیا گیا
عبدالوحد شاہد نامی ملزم نے سعودی شہری حنان عبداللہ البشر کو ایف ایٹ سے اغواء کیا۔
Webdesk
|
21 Apr 2024
اسلام آباد: سعودی شہری کو تھانہ مارگلہ کی حدود سے اغواء کرلیا گیا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس نے سعودی سفارت خانے کی جانب سے شہری کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر مقدمہ درج کرلیا جس میں ایک شخص کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
درخواست کے مطابق عبدالوحد شاہد نامی ملزم نے سعودی شہری حنان عبداللہ البشر کو ایف ایٹ سے اغواء کیا۔
غیر ملکی شہری کو اغواء کار سے فوری بازیاب کرایا جائے۔سعودی سفارت خانے کی درخواست پر تھانہ مارگلہ پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی۔
Comments
0 comment