اسلام آباد پولیس نے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو گرفتار کرلیا
پولیس نے گرفتاری کی تردید کی تاہم تحریک انصاف کی قیادت نے حراست میں لینے کا الزام عائد کیا ہے
ویب ڈیسک
|
22 Jul 2024
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور مرکزی ترجمان رؤف حسن کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد میں قائم کرکزی سیکٹریٹ میں پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا اور وہاں سے دونوں مرکزی رہنماؤں کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی۔
بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کی گرفتاری کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکیں جبکہ سینیٹر شبلی فراز نے بھی الزام عائد کیا کہ پولیس نے پارٹی چیئرمین اور ترجمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) وکلاء ونگ کے ارکان اور کارکن جی پی او چوک مال روڈ پر پہنچے اور احتجاج شروع کردیا۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر کو حراست میں لینے کی تردید کردی۔
Comments
0 comment