اسماعیل ہنیہ کا قتل امت مسلمہ کیلئے بڑا چیلنج ہے، خواجہ آصف

اسماعیل ہنیہ کا قتل امت مسلمہ کیلئے بڑا چیلنج ہے، خواجہ آصف

اسماعیل ہنیہ کے خاندان کو بھی شہید کیا گیا، ان قربانیوں کے لیے الفاظ نہیں۔
اسماعیل ہنیہ کا قتل امت مسلمہ کیلئے بڑا چیلنج ہے، خواجہ آصف

Webdesk

|

1 Aug 2024

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کا اس طرح قتل کیا جانا امت مسلمہ کیلئے بڑا چیلنج ہے۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ایران میں حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے خاندان کو بھی شہید کیا گیا، ان قربانیوں کے لیے الفاظ نہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکا میں جس طرح اسرائیلی وزیرِ اعظم کا استقبال ہوا، اس سے ان کے حوصلے بڑھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا اسرائیل سے متعلق واضح کردار رہا ہے، وہاں سفر بھی نہیں کیا جاسکتا، جس طرح یورپ اور امریکا کا رویہ ہے اس پر انسانیت شرمندہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!