اسمگلنگ کا معاملہ، ایف آئی اے نے صارم برنی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

اسمگلنگ کا معاملہ، ایف آئی اے نے صارم برنی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

ایف آئی اے حکام صارم برنی کو پہلے مقدمے میں کل عدالت میں ریمانڈ کے لیئے پیش کیا جائے گا
اسمگلنگ کا معاملہ، ایف آئی اے نے صارم برنی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

Webdesk

|

5 Jun 2024

کراچی : پاکستان سے بچوں کی امریکہ اسمگلنگ کا معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے صارم برنی کے خلاف پہلی ایف آئی آر 26/2024 درج کرلی ۔

ذرائع کے مطابق صارم برنی پر پہلے مقدمے میں نومولود حیا نامی بچی کو امریکہ اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا،صارم برنی نے گزشتہ ایک سال میں بیس نومولود بچوں کو امریکہ میں گود لینے کے نام پر اسمگل کیا ۔امریکہ بھیجے گئے بچوں میں پندرہ سے ذائد لڑکیاں ہیں ۔

ایف آئی اے حکام صارم برنی کو پہلے مقدمے میں کل عدالت میں ریمانڈ کے لیئے پیش کیا جائے گا ،صارم برنی کے حوالے امریکہ تحقیقاتی ادارے بھی چھان بین کررہے ہیں ۔

صارم برنی کی جانب سے امریکہ منتقل کیے گئیے بچوں کا ریکارڈ سفارت خانے سے ایف آئی اے حکام کو فراہم کیا گیا  ٹرسٹ کی دستاویزات میں صارم برنی کے ساتھ انکی اہلیہ بھی بینفشری ہیں ۔

دستاویزات کی سندھ حکومت سے تصدیق کے بعد صارم برنی کی اہلیہ عالیہ کو بھی مقدمے مین نامزد کیا جاسکتا ہے، صارم برنی نے جو آخری بچی حیا امریکہ بھیجی وہ مبینہ طور پر اسکے والدین سے دس لاکھ میں خریدی گئی تھی ۔

بچی کی خریداری میں صارم برنی کی ایک سے زائد افراد نے معاونت کی ،بچی کے والدین انتہائی غریب ہیں انکا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے صارم برنی پر مزیدبچوں کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے مزید مقدمات درج کئیے جائیں گے ۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق صارم برنی کو انکے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران امریکی حکام سرویلنس میں رکھا تھا اور ان سے دو بار پوچھ گچھ کی تھی گرفتاری کے بعد صارم برنی نے اپنے ابتدائی بیان میں غلطی کو تسلیم کیا ہے،

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!