اسموگ: پنجاب میں جمعے سے اتوار تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر کی انتہائی اہم پریس کانفرنس
ویب ڈیسک
|
15 Nov 2024
پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی بحران میں تبدیل ہونے کیوجہ سے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لاہور اور ملتان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس سے کھانے لے جانے کی اجازت رات 8 بجے تک ہوگی، اسموگ ہیلتھ کرائسس میں تبدیل ہوچکی ہے۔بدھ تک ڈیٹا دیکھیں گے، ملتان اور لاہور میں ہفتے سے اگلے اتوار تک تعمیرات پر پابندی لگا رہے ہیں۔
Comments
0 comment