سندھ میں ہیٹ ویو، محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آگیا

سندھ میں ہیٹ ویو، محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آگیا

جمعہ اور ہفتے کو کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔
سندھ میں ہیٹ ویو، محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آگیا

Webdesk

|

30 Apr 2026

کراچی: سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں ہیٹ ویو کے باعث شہری بے حال ہوگئے جبکہ کراچی میں بھی موسم گرم اور مرطوب ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ 3 مئی تک وسطی اور بالائی سندھ میں ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

جامشورو، دادو، شہید بے نظیرآباد، کشمور، گھوٹکی، سانگھڑ، خیرپور، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں دن کے وقت درجہ حرارت 4 تا 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں (جمعہ) اور (ہفتہ) موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ ہفتے کو موسم گرم و خشک اور معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!