سندھ میں توانائی بحران شدت اختیار، لاک ڈاؤن کا امکان

سندھ میں توانائی بحران شدت اختیار، لاک ڈاؤن کا امکان

حکومت توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے،
سندھ میں توانائی بحران شدت اختیار، لاک ڈاؤن کا امکان

Webdesk

|

26 Mar 2026

صوبہ سندھ میں بڑھتے ہوئے توانائی بحران کے باعث حالات مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں، جس کے پیشِ نظر سخت اقدامات پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیرِ تعلیم سردار شاہ نے عندیہ دیا ہے کہ اگر صورتحال میں بہتری نہ آئی تو لاک ڈاؤن جیسے اقدامات بھی زیرِ غور آ سکتے ہیں۔

ان کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے، اور آئندہ دنوں میں مزید سخت فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بحران اسی طرح بڑھتا رہا تو روزمرہ زندگی، تعلیمی سرگرمیوں اور کاروباری امور پر مزید اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث حکومت کو غیر معمولی اقدامات کرنا پڑ سکتے ہیں

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!