سانحہ 9 مئی میں ملوث 5 ہزار افراد کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک

سانحہ 9 مئی میں ملوث 5 ہزار افراد کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک

ذرائع کے مطابق متاثرین کے پاسپورٹس بھی بلاک کردیے گئے ہیں
سانحہ 9 مئی میں ملوث 5 ہزار افراد کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک

ویب ڈیسک

|

31 May 2025

لاہور: محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پنجاب بھر کے 5,000 سے زائد افراد کے پاسپورٹ بلاک کر دیے ہیں، جس کی وجہ سے یہ افراد بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے۔ ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو سرکاری یا نجی اداروں میں ملازمت کر رہے ہیں، حتیٰ کہ بعض دورانِ ڈیوٹی تھے۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے 9 مئی 2023 کے واقعات سے منسلک افراد کو "ایگزٹ کنٹرول لسٹ" میں شامل کیا گیا ہے۔ 

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ وہ صرف وزارتِ داخلہ کی ہدایات پر عمل کرتا ہے۔ جن لوگوں کے نام اس لسٹ میں آتے ہیں، ان کے نئے پاسپورٹ جاری نہیں ہوتے، نہ ہی پرانے پاسپورٹ کی تجدید ہو پاتی ہے۔  

متاثرین میں سے سینکڑوں نے عدالتوں کا رخ کیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے متعدد کیسوں میں پاسپورٹ حکام سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ بعض مقدمات میں محکمہ پاسپورٹ نے عدالت کو بتایا ہے کہ ان کے پاس بلیک لسٹنگ کا کوئی ریکارڈ نہیں، بلکہ یہ کام وزارتِ داخلہ کرتی ہے۔ 

کئی افراد نے دو سال گزرنے کے باوجود اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی کوششیں کیں، لیکن ان کے پاسپورٹ اب تک بند ہیں۔

 ان کا موقف ہے کہ بغیر ثبوت کے انہیں سزا دی جا رہی ہے، جس سے ان کی ملازمتوں اور بیرون ملک مواقع متاثر ہو رہے ہیں۔  

عدالتی فیصلوں کے بعد یہ واضح ہو گا کہ کتنے افراد کو ناانصافی کا شکار بنایا گیا۔ ساتھ ہی، وزارتِ داخلہ پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ معاملے کی شفاف تفتیش کرے اور بے قصور افراد کو فوری رہائی دے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!