سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

صحافیوں کو خبر دینے سے پہلے تصدیق کرلینی چاہیے، چیف الیکشن کمشنر
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

ویب ڈیسک

|

15 Dec 2023

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول تیار ہے اور میں نے کبھی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کی بات نہیں کی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر الیکشن پہنچے، جہاں انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے، خبر دینے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کل ہمارا اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں  ہوا تھا، آج ہم نے دو رپورٹس بنائی ہوئی تھیں۔

انہوں نے کاہ کہ آج چیف جسٹس سے ملاقات خوش گوار رہی، ڈی سی اسلام آباد کا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے برج الٹ گئے، ڈی سی اسلام آباد کے حوالے سے تمام معاملات کو دیکھا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!