اسٹیٹ بینک کا عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ
اسٹیٹ بینک نے رواں سال عید پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
Webdesk
|
25 Mar 2024
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ۱ سٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ 2برسوں کی طرح رواں سال بھی عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔
اسٹیٹ بینک نے رواں سال عید پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دوسری جانب شہری نئے نوٹوں کے حصول کیلئے پرائیویٹ بینکوں کے چکر لگا رہے ہیں۔
بینک انتظامیہ کی جانب سے نئے نوٹوں کی فراہمی پر معذرت کی جا رہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئینوٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے اس سال بھی شہری عید پر نوٹوں کی نئی کاپیوں سے محروم رہیں گے۔
Comments
0 comment