سول نافرمانی تحریک، عمران خان نے مطالبات کی منظوری کیلیے اتوار تک کی ڈیڈ لائن دے دی

سول نافرمانی تحریک، عمران خان نے مطالبات کی منظوری کیلیے اتوار تک کی ڈیڈ لائن دے دی

اگر اتوار تک دو مطالبات نہ مانے گئے تو پھر سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کروں گا، عمران خان
سول نافرمانی تحریک، عمران خان نے مطالبات کی منظوری کیلیے اتوار تک کی ڈیڈ لائن دے دی

ویب ڈیسک

|

18 Dec 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کو مذاکرات کیلیے اتوار تک کی ڈیڈ لائن دے دی اور عندیہ دیا ہے کہ اگر پیشرفت نہ ہوئی تو پھر سول نافرمانی کی کال دیں گے۔

علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان  نے کہا ہے کہ جو بھی قانون ہے اور میرے خلاف مقدمات ہیں ان کا سامنا کروں گا، میں نے کبھی بھی اپنے لوگوں کو نہیں اکسایا بلکہ ہمیشہ لوگوں کو تاکید کی کہ ائین اور قانون کے مطابق چلنے کی تلقین کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج پر بھی لوگوں کو کہا کہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا، اس کے باوجود 26 تاریخ کو لوگوں پر اسنائپرز رائفل سے فائر کیے گئے، لوگ لا پتا ہیں کسی کو نہیں پتہ ان کے ساتھ کیا ہوا لوگ ان کو ڈھونڈ رہے ہیں۔

علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کیا کوئی اپنے حق کے لیے نکلے گا تو اس پر گولی چلائی جائے گی؟۔

عمران خان کی ہمشیرہ کے مطابق حکومتی فسطائیت اور انسانی جانوں کے ضیاع کو دیکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی تحریک کا فیصلہ کیا تاکہ کسی کی جان نہ جائے اس لیے انہوں نے اورسیز پاکستانیوں کو کال دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے9 مئی اور 26 جون کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن اور غیر قانونی طور پر گرفتار کارکنان کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ہمارے غیر قانونی طور پر گرفتار کارکنان کو فوری طور پر ریا کیا جائے۔ پانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر اتوار تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اوورسیز پاکستانی نیو کو کہوں گا کہ وہ اپنی ترسیلات زر پاکستان نہ بھیجیں تاکہ حکومت کو پتہ چلے کہ جن پاکستانیوں کے ساتھ اپ ظلم کر رہے ہیں وہ بھی اپنا حق استعمال کریں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!