صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی رہائی کیلیے کامران ٹیسوری کا کردار ادا کرنے کا اعلان

صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی رہائی کیلیے کامران ٹیسوری کا کردار ادا کرنے کا اعلان

صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستانیوں کی رہائی اور بازیابی کیلیے کردار ادا کریں، کامران ٹیسوری کی اپیل
صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کی رہائی کیلیے کامران ٹیسوری کا کردار ادا کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

4 May 2026

کراچی: صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے پاکستانی شہریوں کی رہائی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے، جس پر سابق گورنر سندھ اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کامران خان ٹیسوری نے ملک کی اعلیٰ قیادت سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ یرغمال بنائے گئے گیارہ پاکستانیوں کی بازیابی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ پاکستانی شہریوں کی رہائی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کی اپیل پر حکومت کو فوری کارروائی کرنی چاہیے تاکہ یرغمالیوں کو بحفاظت وطن واپس لایا جا سکے۔

کامران ٹیسوری نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ اس معاملے میں ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جہاز میں قید پاکستانی بھی اسی ملک کے بیٹے ہیں، اس لیے ان کی رہائی کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!