سوشل میڈیا پر سیکیورٹی فورسز کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، پاک فوج کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر سیکیورٹی فورسز کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، پاک فوج کا فیصلہ

منفی پروپیگنڈا کر کے عوام اور اداروں میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، کور کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ
سوشل میڈیا پر سیکیورٹی فورسز کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، پاک فوج کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

16 Apr 2024

کور کمانڈر کانفرنس  نے مسلح افواج کی حوصلہ شکنی کے لیے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم پر تشویش کا اظہار کیا۔

آرمی چیف آف اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 264ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں سیکیورٹی فورسز اور اداروں کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

فورم نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات ایک وطیرہ بن چکا ہے، ان بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام اور پاکستان کی مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش ہے۔

کور کمانڈرز نے اعادہ کیا کہ ایسی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اِس کے خلاف قانون اور آئین کے مطابق سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

 کانفرنس کے شرکاء نے ملک میں امن و استحکام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے انسدادِ دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز کے دوران متعدد دہشتگردانہ حملوں کو کامیابی سے ناکام بنانے اور اہم دہشتگرد سرغنہ کو جہنم واصل کرنے میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے کور کمانڈرز کو ہدایت کی کہ وہ دہشتگردوں کو کسی بھی جگہ سے فعال نہ ہونے دیں۔ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ’’مسلح افواج پاکستان سے دہشتگردی کے اس خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، فورم نے بشام میں چینی شہریوں پر بزدلانہ دہشتگردانہ حملے اور بلوچستان میں معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت بھی کی۔

فورم کو بریفنگ دی گئی کہ ’’کس طرح افغانستان سے سرگرم دہشتگرد گروہ علاقائی اور عالمی سلامتی کیلیے خطرہ اور وہ کس انداز سے پاکستان اور اس کے اقتصادی مفادات بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری کے خلاف پراکسی کے طور پر کام کر رہے ہیں‘‘۔

فورم نے غیر قانونی طور پرمقبوضہ جموں و کشمیرمیں جاری بھارتی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کا اعادہ کیا کہ ”پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا“فورم نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت کی۔فورم نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ’’اگر فریقین نے فوری طور پرکشیدگی کو کم نہ کیا تو ایک وسیع علاقائی تنازعہ جنم لے سکتا ہے‘‘۔ 

فورم نے مسلح افواج کی حوصلہ شکنی کے لیے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم پر تشویش کا اظہار کیا۔ فورم نے اس بات پر زور دیا کہ ’’ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات ایک وطیرہ بن چکا ہے”ان بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام اور پاکستان کی مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش ہے“۔

کانفرنس میں شریک شرکاء نے اس عزم ” یسی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور ایسے تمام عناصر کے خلاف قانون اور آئین کے مطابق سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

فورم کا ملک میں پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا عزم کیا۔پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول میں ’’غیر قانونی اسپیکٹرم، بالخصوص سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری اور تمام غیر قانونی تارکین کی محفوظ وطن واپسی کے خلاف بھرپور تعاون  فراہم کرنے کا عزم  کیا۔

آرمی چیف نے فیلڈ کمانڈرز کو ہدایت کی  کہ آپریشنل 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!