سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل، سپریم کورٹ کے فیصلے پر سندھ ہائیکورٹ بار کی شدید مخالفت
سپریم کورٹ اپیل پر جلد آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے، سندھ ہائیکورٹ بار
ویب ڈیسک
|
14 Dec 2023
سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملٹری کورٹس سے متعلق سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ جاری اعلامیے کے مطابق سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سمجھتی ہے کہ سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل ایک متوازی عدالتی نظام چلانے ہے۔
اعلامیے میں کہا یا ہے کہ سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل سے عدلیہ پر عوام اعتماد کم ہوگا۔ سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ بار نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ اپیل پر جلد آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔
Comments
0 comment