سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک ، میجر شہید

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک ، میجر شہید

علاقے میں موجود کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک ، میجر شہید

Webdesk

|

14 May 2024

اسلام آباد:سیکیورٹی فورسزکی جانب سے بلوچستان کے ضلع ژوب سمبازہ میں انٹیلی جنس پرمبنی آپریشن کیا گیا،  فورسزنے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر بابر خان جام شہادت نوش کر گئے۔شہید میجر بابر خان کی عمر 33 سال اورضلع میانوالی کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسزبلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!