سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکا، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے

سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکا، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے

پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں
سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکا، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے

Webdesk

|

9 Jun 2024

لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دیسی ساختہ بم حملہ کیا گیا ہے، جس کے باعث پاک فوج کے 26 سالہ کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 9جون کو ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 26 سالہ کیپٹن محمد فراز الیاس اپنے 6 ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  50 سالہ صوبیدار میجر محمد نذیر، 34 سالہ لانس نائیک محمد انور، 36 سالہ لانس نائیک حسین علی، 33 سالہ سپاہی اسد اللہ، 27 سالہ سپاہی منظور حسین اور 31 سالہ سپاہی راشد محمود نے پاک وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کردیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینیٹایزیشن کی کارروائی جاری ہے اور اس گھنانے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!