سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، 3 زخمی

سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، 3 زخمی

زخمی اہلکاروں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے سے فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، 3 زخمی

Webdesk

|

21 Jun 2024

پشاور: وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکے سے چار اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم کے پہاڑی سلسلوں پر مشتمل وسطی کرم کے علاقہ تیندو کے قریب مزرینہ میں فورسیز کے گاڑی پر سڑک کنارے نصب آئی ڈی زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں فورسز کے چار اہلکار عقیل، طفیل، اعظم اور انوش شہید ہوگئے جبکہ تین اہلکار ہارون ،یاسر اور ولی زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے سے فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

واقعہ پیش آنے کے بعد علاقے میں علاقے میں سکیورٹی بڑھا کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کو بھی علاقے میں گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاںبحق ہوگئے تھے۔

اسی طرح ضلع کرم میں فائرنگ اور دھماکوں سمیت دہشت گردی کے مختلف واقعات کے خلاف ضلعی عوام کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!