سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں جرمن قونصلیٹ غیر معینہ مدت کیلیے بند
قونصلیٹ میں صرف یورپی شہریوں کو داخلے کی اجازت ہوگی
ویب ڈیسک
|
9 Jul 2024
کراچی: شہر قائد میں موجود جرمن قونصل خانے کو سیکیورٹی خدشات کے باعث غیر معینہ مدت کیلیے بند کردیا گیا ہے۔
قونصل خانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عوام کیلیے قونصلیٹ کو بند کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قونصل خانے کو تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے اور یہاں صرف یورپی شہریوں کو آمد و رفت کی اجازت ہوگی جبکہ پاکستان سمیت تمام غیر یورپیوں کی آمد پر پابندی ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جن پاکستانی شہریوں کا ویزہ ایشو کیا جا چکا ہے وہ اپنا ویزہ قونصل خانے آکر لے سکتے ہیں۔
Comments
0 comment