سیکیورٹی یا طبی مسائل کیوجہ سے عمران خان کو جیل سے منتقل کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

4 hours ago

سیکیورٹی یا طبی مسائل کیوجہ سے عمران خان کو جیل سے منتقل کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

عمران خان بنی گالہ سے منتقلی کی پیش کش کو مسترد کر چکےہیں
سیکیورٹی یا طبی مسائل کیوجہ سے عمران خان کو جیل سے منتقل کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک

|

10 Jan 2025

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیکیورٹی یا صحت کے معاملات پر کہیں منتقل کرنے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ بھی عمران خان کی سکیورٹی کے سبب کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اورصحت کے سبب خاص انتظام کی بات ہوسکتی ہے۔ تاہم فی الحال ایسی کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ علیمہ خان نے دعوی کیا تھا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کرنے کی پیش کش وزیر اعلی کے پی لے کر آئے تھے۔

بانی پی ٹی آئی بنی گالہ منتقلی کی پیش کش پر ردعمل دے چکے اور انہوں نے کہا تھا کہ تمام کارکنان کی رہائی کے بعد ہی وہ اس پیش کش کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!