تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے، الیکشن کمیشن کا اعتراف

تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے، الیکشن کمیشن کا اعتراف

وکیل الیکشن کمیشن کا عدالت میں اعتراف، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اگلی سماعت پر جواب مانگ لیے
تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے، الیکشن کمیشن کا اعتراف

ویب ڈیسک

|

2 Jul 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے۔

تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف رجسٹرڈ جماعت ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اس پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور دیگر اراکین کے نام کیا ہیں تو وکیل نے بولا کہ انہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن غلط کروائے تھے جس کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے ہاں یا نہ میں جواب مانگتے ہوئے پھر سے سوال کیا کہ تحریک انصاف رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے؟ اس پر وکیل نے ہاں کا جواب دیا تو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج تو جمع کرادیے ہیں۔

 چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عدالت کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ لگ رہا تھا سپریم کورٹ پیر تک کیس نمٹا دے گی لیکن لگتا ہے کچھ وقت اور لگے گا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ آج بھی جوڈیشل کمیشن اجلاس کی وجہ سے ڈیڑھ گھنٹہ سماعت کا کہا گیا ہے، لگتا یہی ہے کہ کل یا پرسوں تک سپریم کورٹ کیس کا فیصلہ کر دے گی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ایک جماعت کا انتخابی نشان نہیں ہے تو کیا وہ بطور سیاسی جماعت ختم ہو جائے گی؟ وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے اس حوالے سے درخواست دائر کی لیکن الیکشن کمیشن نے خارج کر دی۔

سلمان راجہ نے درخواست دی کہ انتخابی نشان نہ دیں لیکن پی ٹی آئی کا امیدوار مان لیں۔چیف جسٹس  نے وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ کیا تحریکِ انصاف بطور سیاسی جماعت موجود ہے؟ جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ جی، تحریکِ انصاف بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ ایک شخص آزاد الیکشن لڑتا ہے لیکن کہتا ہے کہ اس سیاسی جماعت سے ہوں تو ہو سکتا ہے؟ جو ہوا اسکو چھوڑ دیں میں مفروضوں پر بات نہیں کر رہا، عدالتی سوال کا جواب دیں، پی ٹی آئی بطور جماعت موجود ہے، اُسکے چیئرمین، سیکرٹری وغیرہ ہیں نا؟

جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات نہیں کرائے، عدالت کا کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کروا کر الیکشن کمیشن میں جمع کرائے تو ہیں،آپ نے ہاں نہ نہیں کی لیکن انہوں نے تو الیکشن کروا کے جمع کروا دیا ہے نا، انہوں نے غلط الیکشن کرایا ہو گا لیکن کروا کر بھیج تو دیا ہے نا؟ تحریکِ انصاف کی بنیادی رکنیت تو موجود ہے نا؟

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!