تحریک انصاف کے دو سینیٹرز کا حکومت کی حمایت کا فیصلہ

تحریک انصاف کے دو سینیٹرز کا حکومت کی حمایت کا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ادھوری رہی، آئینی ترامیم پر مشاورت جاری تھی کہ پولیس نے کہہ دیا ملاقات کا وقت ختم ہوگیا
تحریک انصاف کے دو سینیٹرز کا حکومت کی حمایت کا فیصلہ

Webdesk

|

20 Oct 2024

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے چیئرمین  بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 2 سینیٹرز حکومت کو پیارے ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور شاہد نے حکومت کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے، شاید دونوں آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالیں گے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کو ایسے اٹھانا جمہوریت نہیں ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ادھوری رہی، آئینی ترامیم پر مشاورت جاری تھی کہ پولیس نے کہہ دیا ملاقات کا وقت ختم ہوگیا، بانی کی واضح ہدایات تک آئینی ترامیم پر ووٹ نہیں دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی سے ابتدائی گفتگو ان کی صحت اور جیل کے حالات پر ہوئی، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے 100 سال بھی جیل میں گزارنا پڑا تو گزاروں گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!