تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے میں اہم پیشرفت
ویب ڈیسک
|
22 Jul 2024
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی سے متعلق منظوری کے لیے شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا ہے جس میں تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق منظوری لی جائے گی۔
اس کے علاوہ عمران خان، عارف علوی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی منظوری بھی لیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی کے اعلان کے بعد تمام ہی سیاسی جماعتوں حتی کہ ن لیگ کے سیاسی رہنماؤں نے بھی اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت کو ایک بار پھر سوچنے کا مشورہ دیا تھا۔
حکومت کی اتحادی جماعتوں پیپلزپارٹی، اے این پی سمیت دیگر نے بھی پابندی کی مخالفت کی جبکہ ایم کیو ایم پاکستان نے فیصلے کی حمایت کی تھی۔
Comments
0 comment