ٹرمپ سے ہم نے کوئی امید نہیں لگائی، بیرسٹر سیف
Webdesk
|
7 Nov 2024
پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ہم نے کوئی امید نہیں لگائی۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پتہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،کے پی ہاؤس ہمارا ہے، اس سے متعلق ایف آئی آر ہم درج کرائیں گے۔
بیرسٹر سیف نے کہاکہ اساتذہ کے مطالبات کو پورا کیا جائے گا، احتجاج کا حق ہے لیکن تعلیمی ادارے بند نہ کیے جائیں، ہم نے اساتذہ سے درخواست کی ہے کہ وزیر اعلی علیٰ امین گنڈاپور سے ملاقات کریں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے وسائل کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت کی ذمے داری ہے کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کرے۔
Comments
0 comment