اوریا مقبول جان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا

اوریا مقبول جان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا

مذہبی منافرت پھیلانے کے کیس میں کالم نگار اوریا مقبول جان کو ڈیوٹی مجسٹریٹ حامد الرحمان ناصر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
اوریا مقبول جان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا

Webdesk

|

26 Aug 2024

لاہور کی مقامی عدالت کی جانب سے کالم نگار اوریا مقبول جان کے ریمانڈ میں 4دن توسیع کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سپرد کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذہبی منافرت پھیلانے کے کیس میں کالم نگار اوریا مقبول جان کو ڈیوٹی مجسٹریٹ حامد الرحمان ناصر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اینٹی اسٹیٹ، جوڈیشری اور اعلی افسران کے خلاف پوسٹیں موجود ہیں، ان کے گروپ کو بھی نوٹس جاری کردیے ہیں لہٰذا عدالت مزید دس روز ریمانڈ دے۔

اوریا مقبول جان نے بتایا کہ میں نے کہیں نہیں کہا احتجاج کرو، یہ لوگ ایک تجزیے کو جرم بنا دیتے ہیں۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے اوریا مقبول جان کا مزید چار روز کا ریمانڈ منظور کرلیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!