ویڈیو: لیگی رہنمائوں سے ملاقات کے سوال پر شیر افضل مروت طیش میں آگئے، صحافی پر تشدد

ویڈیو: لیگی رہنمائوں سے ملاقات کے سوال پر شیر افضل مروت طیش میں آگئے، صحافی پر تشدد

سوال پسند نہ آنے پر پی ٹی آئی رہنما کے ساتھیوں نے صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ویڈیو: لیگی رہنمائوں سے ملاقات کے سوال پر شیر افضل مروت طیش میں آگئے، صحافی پر تشدد

Webdesk

|

8 May 2024

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنمائوں سے ملاقات کے سوال پر شیر افضل مروت طیش میں آگئے، ساتھیوں نے صحافی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے ن لیگی رہنمائوںسے ملاقات کا سوال کر نے پر صحافی کو بھکاری قرار دے دیا۔

صحافی نے اڈیالہ جیل کے باہر شیر افضل مروت سے سوال کیا کہ آپ کے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ آپ نے خواجہ آصف اور دیگر لیگی رہنماں سے چیئرمین پی اے سی کے لیے بھیک مانگی ہے۔

صحافی کا سوال سن کر شیر افضل مروت طیش میں آئے اور انہوں نے صحافی کو بھکاری قرار دیا جبکہ سوال پسند نہ آنے پر پی ٹی آئی رہنما کے ساتھیوں نے صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

بعد ازاں وہاں موجود دیگر میڈیا نمائندوں نے صحافی کو شیر افضل مروت کے ساتھیوں سے بچایا اور اسے حصار میں لے کر روانہ ہوگئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!