وزیر داخلہ سرفراز بگٹی مستعفی، وزیر اعظم نے استعفیٰ منظور بھی کرلیا
سرفرا بگٹی کے استعفے کی وجہ بھی سامنے آگئی
ویب ڈیسک
|
15 Dec 2023
نگراں وفاقی وزیر اداخلہ سرفراز بگٹی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے 13 دسمبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا، جسے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج منظور کیا ہے۔
واضح رہے کہ نگراں حکومت آنے کے بعد انوار الحق کاکڑ نے اپنی ٹیم میں وزارت داخلہ کی اہم ذمہ داری اسلام آباد میں مقیم بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاست دان اور رہنما سرفراز بگٹی کو سونپی تھی۔
ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا کیونکہ وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔ واضح رہے کہ الیکشن شیڈول سے قبل وزارت سے استعفیٰ دینا لازمی ہوتا ہے۔
Comments
0 comment